سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے چرچے، مگر یہ کون ہے؟

 سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے چرچے، مگر یہ کون ہے؟

 لندن میں مقیم چاہت فتح علی خان نامی شخص نے سوشل میڈیا صارفین کی کافی حد تک توجہ حاصل کر لی ہے، اب گزشتہ دنوں بھارتی گلوکارہ لتا میگیشکر  کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت کے طور پر ایک ویڈیو نے چاہت علی خان کو انٹرنیٹ پر وائرل کر دیا ہے۔

طاہر شاہ کے بعدگلوکاروں کے اسی سلسلے کی تازہ ترین دریافت چاہت فتح علی خان کی ہے۔لندن میں رہنے والے چاہت فتح علی خان ’دی کنگ آف قوالی‘ نصرت فتح علی خان کے مداح  اور انہیں اپنا روحانی استاد کہتے ہیں۔

لندن میں مقیم اس شخص کے بارے میں ذاتی اور پیشہ ورانہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں جو کلاسیکل گلوکار ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں، خاص طور پر دعویٰ ہے کہ  قوالیوں میں بے حد مہارت رکھتے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر گلوکار نے اپنے 'انٹرویو' کی ایک اخبار کی رپورٹ کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ انہیں نصرت فتح علی خان نے براہ راست گانا نہیں سکھایا تھا لیکن وہ انہیں اپنا روحانی استاد مانتے ہیں۔


چاہت علی خان کا دعوی  ہے کہ انہوں نے پاکستان اور دیگر ممالک میں موسیقی کے بہت سے پروگراموں میں پرفارم کیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ موسیقی کے تمام فارمیٹس میں گانے کا ماہر ہیں لیکن انہیں قوالی گانا سب سے زیادہ پسند ہے۔تاہم چاہت علی خان کی گلوکاری پر پسند یا ناپسندیدگی کا فیصلہ  سامعین پر چھوڑتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں