مسلم لیگ ن کا ایک اور برج الٹ گیا، خرم دستگیر بھی ہار گئے

مسلم لیگ ن کا ایک اور برج الٹ گیا، خرم دستگیر بھی ہار گئے

اسلام آباد : ملک میں 8  فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ایک اور اپ سیٹ ہوا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر اپنی قومی اسمبلی کی نشست ہار گئے ہیں۔ 

خرم دستگیر کو گوجرانوالا میں ن لیگ کی مضبوط تصور کی جانے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 78  پر شکست ہوئی۔

تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 47 کے سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 106169 ووٹ لے کر جیت گئے۔خرم دستگیر خان 88308 ووٹ لے سکے۔

مصنف کے بارے میں