واشنگٹن : امریکی عدالت کے جج پال اینجل میئر نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روکنے کا حکم دیا ہے، جس کا مقصد حساس معلومات کے افشا ہونے کے خطرے کو کم کرنا ہے۔
جج نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی دینے سے کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنے والے حکومتی نظام سے متعلق معلومات افشا ہو سکتی ہیں۔یہ فیصلہ 19 ریاستوں کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز کی جانب سے مسک کی ٹیم کے خلاف دائر کردہ مقدمے کے بعد آیا ہے۔
ایلون مسک نے اس عدالتی فیصلے کو "پاگل پن" قرار دیتے ہوئے جج کو "سرگرم کارکن" کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم کو فراڈ سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا استعمال درست طور پر کیا جائے، اور حکومت کو اس کا صحیح استعمال معلوم ہونا چاہیے۔