پی ڈی ایم حکومت کے دوران میگا کرپشن سکینڈل: غیرملکی اشیا دستاویزات کے بغیر کلیئر،قومی خزانے کو 80 کروڑ ڈالر کا نقصان

پی ڈی ایم حکومت کے دوران میگا کرپشن سکینڈل: غیرملکی اشیا دستاویزات کے بغیر کلیئر،قومی خزانے کو 80 کروڑ ڈالر کا نقصان

اسلام آباد : ضروری دستاویزات کے بغیرغیرملکی اشیاء کی کلیئرنس کا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے میگا اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے تین سینئر ،افسروں پرمشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جعلسازی سے 80 کروڑ ڈالرز مالیت کی غیر ملکی اشیا کلیئر کروائی گئی ہیں ۔میگا فراڈ سے متعلق ریفارمزاینڈ آٹومیشن کسٹمز ٹیم نے ڈی جی کو خط لکھ کر نشاندہی کی۔

 یکم جولائی 2022 سے15 جون2023 تک جعلسازی سے 80 کروڑڈالرزمالیت کا سامان کلیئرہوا۔امپورٹرز نے اشیاء کی قیمتیں 250 فیصد کم ظاہر کرکے ٹیکسز کی مد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔

مصنف کے بارے میں