حکومت نے جے یو آئی ف کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی 

Abdul Ghafoor Haideri,PDM,PMLN,PMIK,

اسلام آباد :حکومت نے جےیو آئی ایف کو سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی ،حکومت نے جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آفر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد چیئرمین سینٹ الیکشن کیلئے حکومت نے جے یو آئی ایف کو بڑی پیشکش کر دی ،پرویز خٹک کا کہنا تھا ہم نے عبدالغفورحیدری کو آفر کی ہےکہ  ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں،چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی اور پرویز خٹک نے ڈپٹی چیئرمین سیٹ کیلئے مولانا عبد الغفور حیدری سے اہم ملاقات میں انہیں یہ آفر کی ۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے  ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں،جے یو آئی ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے کے جواب میں مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔

صحافی کے سوال پر کیا آپ کو پی ڈی ایم نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے نامز د کر دیا گیا ہے کہ جواب میں مو لانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا،اور نہ ہی میرا نا م ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے فی الوقت نامزد کیا گیا ہے ۔