ڈنمارک : ڈی سینٹرلائزڈ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم 'بلیو اسکائی' کی ٹیکنالوجی پر مبنی نئی ایپ 'فلیشس' کو متعارف کرا دیا گیا ہے، جو انسٹاگرام کا متبادل سمجھی جا رہی ہے۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کو ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، تاہم تحریری پوسٹس کا اشتراک ممکن نہیں ہے، لیکن اسٹوریز میں تحریری مواد شیئر کیا جا سکتا ہے۔
'فلیشس' ایپ انسٹاگرام سے مشابہت رکھتی ہے، جہاں صارفین بیک وقت چار تصاویر اور ایک منٹ تک کی ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 'فلیشس' کے صارفین کو بلیو اسکائی تک رسائی حاصل ہو گی، جس طرح انسٹاگرام کے صارفین تھریڈز تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
یہ ایپ جرمنی کے ڈویلپرز نے تیار کی ہے اور اسے ابھی محدود صارفین کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔ تاہم، مستقبل میں اسے عام صارفین کے لیے بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اب تک اسے صرف 30 ہزار بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے، جس سے یہ واضح ہے کہ یہ ایپ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی۔