نیب میں اصلاحات لانے کی مخالفت نواز شریف نے کی تھی: بلاول بھٹو

نیب میں اصلاحات لانے کی مخالفت نواز شریف نے کی تھی: بلاول بھٹو
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب میں اصلاحات لانے کی مخالفت نواز شریف نے کی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر تنقیدی نشتر چلا دیئے، کہتے ہیں نواز شریف صرف مجھے کیوں نکالا کا راگ آلاپتے ہیں، وہ پانچ سال کے دوران 6 بار پارلیمنٹ میں آئے۔ نواز شریف کے پاس خلائی مخلوق سے متعلق کچھ بتانے کو ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا
 بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب محاذ کے لوگوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت بھی ڈرامہ قرار دیدی، بولے پی ٹی آئی میں جانے والے مفاد کی سیاست کرتے ہیں۔ عمران خان اپنے صوبے میں کیا تبدیلی لے کر آئے؟ عمران خان نے کے پی میں 90 روز میں کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی اگلے ایک ہفتے تک گرمی میں توازن برقرار رہنے کی پیش گوئی
 انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے، حکومت میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے۔ حکومت بنانے کے قابل نہ ہوئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے کسی سے اتحاد نہیں ہوگا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں