اسحاق ڈار کی سوئٹزرلینڈ کے سفیر جارج سٹینر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی سوئٹزرلینڈ کے سفیر جارج سٹینر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈار نے کہاکہ  پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر جارج سٹینر سے ملاقات کی۔اسحاق ڈا رنے ملاقات کے بعد کہاکہ   پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  دونوں فریق تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی، سیاحت اور نقل مکانی میں تعاون کو وسعت دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔نائب وزیراعظم نے پاکستان میں کاروبار کرنے والی سوئس کمپنیوں کو سراہا اور مزید سوئس کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر دستخط کیے گئے ایم او یو کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ دونوں فریقوں کے درمیان زیادہ تعاون کو فروغ دے گا، جس سے وہ مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی اور مہارت کو بروئے کار لا سکیں گے۔علاقائی حرکیات اور کثیر الجہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کثیرالجہتی میدان میں سوئٹزرلینڈ کے کردار کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی اور قیام امن کی کوششوں میں ملک کے تعاون کو بھی سراہا۔

مصنف کے بارے میں