زرعی قوانین پر احتجاج , اکشے کمار کی نئی فلم کی نمائش روک دی گئی

زرعی قوانین پر احتجاج , اکشے کمار کی نئی فلم کی نمائش روک دی گئی

ممبئی: بھارتی کسانوں نے بالی وڈ کی نئی فلم " سوریا ونشی " کو نمائش سے روک دیا ۔ بالی وڈ سٹار اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم کو نئے زرعی قوانین پر احتجاج کی وجہ سے نمائش سے روکا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت بھر میں مودی حکومت کی طرف سے متنازعہ زرعی قوانین  بنانے پر کسان احتجاج کررہے ہیں اور اکشے کمار کی طرف سے کسانوں کے اس احتجاج کی حمایت نہ کرنے پر ان کی فلم کو پنجاب میں نمائش سے روکا گیا ہے ۔

بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں کئی فلمی ستارےاور معروف کاروباری شخصیات نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے لیکن بالی وڈ سٹار اکشے کمار نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔اکشے کمار نے نہ تو اس احتجاج کی حمایت کی اور نہ ہی اس کی تائید کی ۔ جس پر پنجاب میں احتجاج کرتے کسانوں نے ان کی فلم کی نمائش نہیں ہونے دی ۔

احتجاج کرتے کسانوں نے بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیار پور کے 5 سینما گھرو ں میں فلم کی نمائش رکوا دی ہے ۔مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر زرعی قوانین معطل کئے بغیر فلم کی نمائش کی گئی تو سینما گھروں کو آگ لگا دیں گے ۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کی نئی فلم سوریاونشی میں اکشے کمار ، اجے دیوگن اورکترینہ کیف سمیت کئی بڑے فنکار شامل ہیں ۔اور اگر پنجاب میں یہ فلم نمائش کے لئے پیش نہیں ہوتی تو اس سے فلم کو بڑا نقصان ہوگا ۔