سعودی حکومت نے ہزاروں آئمہ کرام کونوکری سے نکال دیا

سعودی حکومت نے ہزاروں آئمہ کرام کونوکری سے نکال دیا

جدہ:سعودی حکومت نے ملک کی ہزاروں مساجد کے ائمہ کرام کو خطبات کے دوران شدت پسندی کا سبق دینے پر نوکریوں سے برخاست کر دیا ہے۔
سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ روز روسی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے نفرت انگیز نظریات پھیلائے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہزاروں اماموں کو نوکریوں سے فارغ کر چکے ہیں۔
روسی صحا فیوں سے بات کرتے ہوئے ا نہوں نے بتایا کہ روس اور سعودی عرب دونوں ممالک کے شدت پسند داعش کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں چنانچہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں روس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر قطر پر الزام کا لگاتے ہوئے کہا کہ قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔