شہباز شریف نے مریم نواز کو سائیڈ لائن کر دیا، فیاض الحسن چوہان کا دعوی

 شہباز شریف نے مریم نواز کو سائیڈ لائن کر دیا، فیاض الحسن چوہان کا دعوی
کیپشن: شہباز شریف نے مریم نواز کو سائیڈ لائن کر دیا، فیاض الحسن چوہان کا دعوی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو سائیڈ لائن کر دیا  اور ن لیگ کے ترجمانوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے جبکہ ان کی پارٹی فیصلہ نہیں کر پا رہی ترجمان کس کو لگانا ہے۔ 

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق ن لیگ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کی اور پچھلے 15 یا 20 روز سے پنجاب حکومت کی آڈٹ رپورٹ کے پیراز آ گئے ہیں اور ان آڈٹ پیراز کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے 10 سالہ اقتدار میں ہونے والے آڈٹ کا ذکر کروں گا جبکہ 2008 سے 2009 کی آڈٹ رپورٹ میں 257 آڈٹ پیراز تھے اور ان پیراز میں بتایا گیا کہ 522 ارب روپے خادم اعلیٰ کے دور میں کرپشن ہوئی اور ہر سال کے دوران سینکڑوں ارب کے آڈٹ پیراز سامنے آتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ میں بے قاعدگیاں پائی گئیں اور آڈٹ رپورٹ بھی ن لیگ کے دور میں ہی بنی جبکہ عثمان بزدار دور کے پہلے سال 25 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔

گزشتہ روز مریم نواز نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اعلان کیا تھا کہ اگر ہماری جماعت کی جانب سے میاں شہباز شریف کو بطور وزیراعظم نامزد کیا جاتا ہے تو وہ ان کو سپورٹ کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھے کیلئے تبدیلی آئے گی، جھوٹی اور جعلی تبدیلی سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔ جب انتخابات کا اعلان ہو گا تو ن لیگ اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بالکل نہیں کہا میرٹ پر درخواست نہ سنی جائے اور میرے کیس میں میرٹ بہت مضبوط ہیں جبکہ بنچ کے سامنے درخواست دینا چاہتی ہوں اور میرے وکلا تیاری کر رہے ہیں۔