فوری انتخابات نہیں کراسکتے : نگران حکومت کا صاف انکار 

فوری انتخابات نہیں کراسکتے : نگران حکومت کا صاف انکار 
سورس: File

پشاور :  نگران حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں فوری انتخابات کرانے سے انکار کردیا ہے۔ کابینہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہی انتخابات کرائے جائیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق  نگران کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ کی عدم موجودگی میں صوبائی وزیر مسعود شاہ  کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الوقت خیبر پختونخوا میں صوبائی سطح پر امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث انتخابات ممکن نہیں ۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو خصوصی مراسلہ بھیجا جائے گا کہ صوبے میں عام انتخابات کے ساتھ بیک وقت انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔

کابینہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈزنہیں ہیں اور سکیورٹی کی صورتحال بھی اچھی نہیں ہے لہذا فوری انتخابات نہ کرائے جائیں۔