ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے سا تھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے سا تھ بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم غیر مستحکم رہے گا۔

پنجاب کے کئی شہروں جیسے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔ گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ، واشک، خضدار اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے شمالی علاقوں، جن میں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور کشمور شامل ہیں، وہاں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے شمالی و وسطی علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ اور مہمند میں بارش کی توقع ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں