پاکستان نے بیساکھی کے موقع پر سکھ زائرین کے لیے ریکارڈ ویزے جاری کر دیے

پاکستان نے بیساکھی کے موقع پر سکھ زائرین کے لیے ریکارڈ ویزے جاری کر دیے

اسلام آباد :سکھ زائرین کے لیے پاکستان نے بیساکھی  کے موقع پر 6,629 ویزے جاری کیے ہیں۔ یہ تعداد معمول سے دگنی ہے اور پاکستان کے مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا عملی مظہر ہے، جو بھارتی سکھوں کو گرو نانک کے مقدس مولد ننکانہ صاحب تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

پاکستان نے عالمی چیلنجز کے باوجود سکھ زائرین کے لیے ویزوں کا یہ ریکارڈ اضافہ کیا ہے، جس نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں مثبت ردعمل پیدا کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے ایک تاریخی اقدام کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان کے اس فیصلے کے نتیجے میں بھارتی سکھ 50 سال بعد ننکانہ صاحب کی زیارت کے لیے پہنچ سکیں گے۔ اس ویزہ اقدام نے نہ صرف بھارتی پنجاب میں خوشی کی لہر پیدا کی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر بھی اجاگر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے کی بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے۔