جناح ہاؤس حملہ کیس: ٹک ٹاکر منیب علی خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جناح ہاؤس حملہ کیس: ٹک ٹاکر منیب علی خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سورس: File

لاہور: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ  گھیرا کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے  ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کو 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ ٹک ٹاکر منیب علی خان کوآج پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل  ہونے پر عدالت کے روبرو  پیش کیا گیا۔


تفتیشی  افسر نے ٹک ٹاکر منیب علی خان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔


تفتیشی افسر  نے دلائل دئیے کہ ملک منیب علی خان   کی جناح ہاؤس کیس میں  شناخت ہو چکی ہے، منیب  جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث ہے ۔

   انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا  مسترد کر تے ہوئے ٹک ٹاکر کو 22 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 


ملزم ملک منیب علی خان سمیت دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج  ہے۔

مصنف کے بارے میں