جلدی کام مکمل کرنے کا دباؤ، دم گھٹنے سے ضلعی الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین جاں بحق

جلدی کام مکمل کرنے کا دباؤ، دم گھٹنے سے ضلعی الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین جاں بحق
سورس: file

کندھ کوٹ: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ سے ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکچ کے باعث دم گھٹنے سے 4 ملازمین جاں بحق ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ملازمین پر کام جلدی کرنےکا دباؤ تھا، وہ ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کر رہے تھے۔ 

ڈی سی امیر افضل نے کہا کہ انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی عملے نے آفس میں رہائش رکھ لی تھی، کام زیادہ ہونے کے باعث عملے کو رات آفس میں گزارنا پڑتی ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس میں ملازمیں کی ہلاکت دم گھٹنے کے باعث ہی بتائی جا رہی ہے۔ 

 پولیس حکام کے مطابق  شدید سردی کے باعث رات کے وقت ملازمین گیس سلینڈر جلا کر سو رہے تھے۔ سلینڈر سے لیکیج کے باعث کمروں میں گیس بھر گئی اور چاروں ملازمین دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن آفیسر مشتاق احمد، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، سب اسسٹنٹ عبدالرؤف اور ملازم ماجد شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں