نیویارک ہڈسن ویلی میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال،نظام زندگی درہم برہم

نیویارک ہڈسن ویلی میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال،نظام زندگی درہم برہم

نیویارک:نیویارک ہڈسن ویلی میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال  پیدا ہوگئی ہے۔ ا س وجہ سے  سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ نیشنل ویدر سروس کے مطابق  کنٹکٹی کٹ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے نظام زندگی درہم  برہم ہوگیا ہے۔

 اسی طرح کی صورتحال  سٹیم فورڈ اور گرین وچ میں بھی ہے۔نیویاک ہڈسن ویلی میں بارش کی وجہ سے گھروں کے باہر بہت زیادہ پانی کھڑا  ہوگیا ہے ۔  ایک عورت اپنے گھر سے پانی نکالنے کی کوشش میں پھسلنے کی وجہ سے پانی میں چلی گئی ، تاہم اس  کی نعش کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل کاکہنا ہےکہ  بارشوں کی وجہ سے بہت سے لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں ، تاہم ان کوریسکیو ٹیمیں تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔  

مصنف کے بارے میں