سعودی عرب میں قید گیارہ سو پاکستانیوں کی جلد واپسی ہوگی، شیخ رشید

سعودی عرب میں قید گیارہ سو پاکستانیوں کی جلد واپسی ہوگی، شیخ رشید
سورس: file photo

اسلام آباد،وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجو د 1100 قیدیوں کی جلد پاکستان واپسی ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سینکڑوں مزید قیدیوں کو بھی رہائی دلا سکتے ہیں لیکن سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران قیدیوں کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔