پیوٹن جنگی مقاصد میں کامیابی کیلئے مارشل لاء لگا سکتے ہیں،امریکی انٹیلی جنس 

پیوٹن جنگی مقاصد میں کامیابی کیلئے مارشل لاء لگا سکتے ہیں،امریکی انٹیلی جنس 

واشنگٹن:امریکی کی نیشنل انٹیلی جنس  نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن  یوکرین جنگ میں اپنے مقاصد کی کامیابی کے لیے ملک میں مارشل لا ء لگا سکتے ہیں۔

 امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ہینس نے کہا  ہے  کچھ عرصہ تک روسی صدر  مزید ناقابل اعتبار بن جائیں گے،جس کی وجہ سے مزید کشیدہ حالات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

 صدر پیوٹن  کے مقاصد روسی فوج کی صلاحیتوں سے بڑھ کر ہیں،ایورل نے مزید کہا کہ ، روس کے وجود کو خطرہ درپیش نہ ہونے کی صورت میں ولادیمیر پیوٹن کیمیائی  ہتھیاروں کے آپشن کو استعمال  نہیں کریں گے۔