لاہور ہائیکورٹ بار کا آج ہڑتال کا اعلان، سیشن عدالت بھی خالی

 لاہور ہائیکورٹ بار کا آج ہڑتال کا اعلان، سیشن عدالت بھی خالی

لاہور : لاہور میں وکلاء پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے آج بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔وکلا ہڑتال کے باعث سیشن عدالت بھی خالی پڑی ہیں۔ 

وکلا ہڑتال کے باعث سیشن عدالت ویرانی کا منظر پیش کرنے لگی۔سیشن عدالت وکلا کے چیمبرز  خالی ہیں اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ وکلا کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ہزاروں مقدمات بغیر کاروائی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ 

وکلاء کے اجلاس سے خطاب میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ جو ہوا، ہم کسی کو معاف نہیں کریں گے۔


واضح رہے کہ 2 روز قبل وکلاء کے خلاف مقدمات پر لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس پر وکلاء کا پولیس سے تصادم ہوا۔

پولیس کی جانب سے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا گیا اور احتجاج کرنے والے 70 سے زائد وکلاء کو گرفتار کیا، جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں