ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے غیر مستقل مزاجی کا ٹیگ ہٹا دیا، رمیز راجہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے غیر مستقل مزاجی کا ٹیگ ہٹا دیا، رمیز راجہ
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے غیر مستقل مزاجی کا ٹیگ ہٹا دیا، رمیز راجہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کا اعتماد بلند ہے اور سیمی فائنل میں کپتان بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور کوئی بھی کھلاڑی شکست سے خوفزدہ نہیں ہے اور اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلنی ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے غیر مستقل مزاجی کا ٹیگ ہٹا دیا ہے جبکہ بابر کی قیادت اور کھلاڑیوں کی خود اعتمادی کی وجہ سے کارکردگی میں تسلسل ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ میدان میں کھلاڑیوں نے عاجزی دکھائی جس سے کارکردگی اچھی رہی اور بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار ٹیمپرامنٹ کا مظاہرہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی اور افغانستان کے خلاف بہترین اسپنرز کا مقابلہ کر کے کامیابی سمیٹی ۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد رضوان چھٹے نمبر پر ہیں تاہم باؤلرز اور آل راؤنڈرز میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔ 

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے، ڈیوڈ ملان دوسرے، ایڈن مارکرم تیسرے، ایرون فنچ چوتھے، لوکیش راہول پانچویں، محمد رضوان چھٹے، ڈیوون کونوے ساتویں، ویرات کوہلی آٹھویں، جوز بٹلر نوویں اور ریسی وینڈرڈوسن دسویں نمبر پر ہیں۔