سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا
سورس: فائل فوٹو

ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ 

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا جسے نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

اہم میچ سے قبل انگلینڈ کے اوپنر جیسن روئے کی انجری کے بعد بیراسٹرو اور جوز بٹلر نے سلامی جوڑی کی ذمہ داریاں نبھائی۔

بیٹراسٹرو لمبی باری کھیلنے میں ناکام رہے او ملنے کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جب کہ خطرناک بیٹر جوز بٹلر 29 رنز پر ایش سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

سلامی بیٹرز کے آوٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ مالان اور معین علی نے 63 رنز کی اچھی شراکت داری قائم کی، مالان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ معین علی نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی، ملنے، نیشم اور سودھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کل آسٹریلیا سے مد مقابل ہو گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔