پینٹاگون لیک قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ،امریکی محکمہ دفاع

  پینٹاگون لیک قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ،امریکی محکمہ دفاع

واشنگٹن : امریکی محکمہ   دفاعی کا کہنا ہے کہ دستاویزات کا لیک ہونا  امریکا  کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔

  امریکی  محکمہ دفاع  کے مطابق اہم   دستاویزات کے  لیک ہونے سے غلط   معلومات پھیلنے کا خدشہ ہے ۔دستاویزات  لیک ہونے کے حوالے سے   تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا  ہے ۔  حکام نے اس خدشے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ  دستاویزات میں کچھ رد و بدل  بھی کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پینٹاگون سے لیک ہونے والی دستاویزات میں یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ چین اور امریکی اتحادیوں کے بارے میں بھی حساس معلومات شامل ہیں۔