پشاور : پاکستان سپر لیگ کی مشہور ٹیم پشاور زلمی نے سوشل میڈیا کی مقبول ترین ٹک ٹاکر جنّت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر بنا دیا ہے۔ اس بات کا اعلان زلمی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا۔
جنّت مرزا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے دوران پشاور زلمی کی ڈیجیٹل مہم کا چہرہ ہوں گی اور آن لائن تشہیر میں اہم کردار ادا کریں گی۔ وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں سے ہیں، اور نوجوانوں میں بےحد مقبول ہیں۔
پشاور زلمی کی اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کو نوجوانوں میں مزید مقبول بنانا اور سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ مضبوط رابطہ قائم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کو بھی ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر رکھا ہے۔