پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعاون کے نئے باب، متعدد معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعاون کے نئے باب، متعدد معاہدوں پر دستخط

منسک :پاکستان اور بیلاروس کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منسک میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے شرکت کی۔

تقریب میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون، جبکہ بیلاروس کی دفاعی صنعت اور پاکستان کی وزارت دفاعی پیداوار کے مابین 2025 سے 2027 تک فوجی تکنیکی تعاون کا روڈ میپ طے پایا۔ اس کے علاوہ، ری ایڈمیشن معاہدہ اور پوسٹل سروسز کے تبادلے سمیت تجارتی اداروں کے تعاون کے معاہدے بھی طے پائے۔

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے بیلاروسی کمپنیوں جے ایس سی ایم کوڈور اور او جے ایس سی ماز کے ساتھ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لوکاشینکو نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بیلاروس کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت، صنعت، اور انفرا اسٹرکچر میں باہمی تعاون کو وسعت دی جا سکتی ہے۔