اپنی زندگی سے خوش ہوں، لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں:کنول آفتاب کا دوٹوک موقف

 اپنی زندگی سے خوش ہوں، لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں:کنول آفتاب کا دوٹوک موقف

لاہور : معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش ہیں اور کسی کو اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ کچھ افراد انہیں لالچی قرار دیتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر ذوالقرنین سکندر کے ساتھ خوش نہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں اپنی محنت سے کما رہے ہیں اور برابری کی بنیاد پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "یہ میرا ذاتی معاملہ ہے، اور میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ کسی کو یہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں کہ میں خوش ہوں یا نہیں۔"

کنول نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے شوہر کا احترام کرتی ہیں اور وہ بھی ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو دوسروں کی ذاتی زندگی پر بلاوجہ رائے دینے سے گریز کرنا چاہیے۔