کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ کے مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ کے مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

کراچی : جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے بیت المکرم مسجد کے باہر یونیورسٹی روڈ پر غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بےگناہ شہریوں پر ظلم و ستم جاری ہے، ڈیڑھ سال میں 60 ہزار سے زائد افراد شہید اور غزہ کا 90 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران عالمی طاقتوں کے غلام بنے بیٹھے ہیں اور مظلوموں کی مدد کے بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو  عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

منعم ظفر خان نے اعلان کیا کہ 13 اپریل کو شارع فیصل پر یکجہتی غزہ مارچ منعقد کیا جائے گا، جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ شہریوں سے شرکت کی اپیل کی گئی۔