لاہور:صدرپامی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہے۔
صدرپامی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا ہیلتھ کیئر ایکسی لینس ایوارڈ سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کی بجائے محبت کا سلوک کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی 10 لسٹیں لگ گئی ہیں لیکن داخلے پورے نہیں ہوئے۔حکومت پبلک کے مقابلے میں ہمیں آدھے پیسے دے ہم سب کو مفت تعلیم دینگے۔