75ویں ایمی ایوارڈز 4 ماہ کیلئے ملتوی

75ویں ایمی ایوارڈز 4 ماہ کیلئے ملتوی
سورس: File

واشنگٹن: ایمی ایوارڈز کوہالی ووڈ کی ہڑتالوں کے باعث تقریباً چار ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔   75ویں ایمی ایوارڈز اب پیر، 15 جنوری 2024 کو نشر ہوں گے۔ 

نشریاتی ادارے فاکس اور ٹیلی ویژن اکیڈمی نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں لکھا کہ ایمی ایوراڈز رواں سال ستمبر میں ہونا تھے لیکن اب اگلے سال جنوری کے وسط میں منعقد کے جائیں گے۔ 

 فاکس کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 75ویں ایمی ایوارڈز اب پیر، 15 جنوری 2024 کو نشر ہوں گے۔ 

c808c063296bbf379401fecf47234745

منتظمین کے مطابق  ہالی ووڈ کے اداکاروں اور مصنفین کی جانب سے شدید ہڑتالیں جاری ہیں جس کا تا حال کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے۔

یاد رہے کہ اسکرین ایکٹرز گلڈ (SAG-AFTRA) کی جانب سے ہڑتال کا حکم جاری ہونے پر دسیوں ہزار اداکاروں کے ملازمت چھوڑنے کے بعد ہالی ووڈ گزشتہ ماہ بند ہوگیا۔ دوسری جانب رائٹرز گلڈ آف امریکہ مئی سے احتجاج کر رہی ہے۔ اداکاروں اور مصنفین نے صنعت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے خلاف بہتر تنخواہ اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہوگا جب ایوارڈ شو ملتوی کیا جائے گا۔ 2001 میں، 9/11 کے حملوں کے بعد بھی اسے دوبارہ ترتیب دینا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی دستاویزی فلم 'دی ایکوزڈ: ڈیمنڈ یا ڈیوٹیڈ'، مس مارول نے 75 ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز میں ایمی نامزدگی حاصل کی۔

پاکستانی نژاد کینیڈین ہدایت کار اور دستاویزی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے مس مارول سیریز کی دو اقساط کی ہدایت کاری ک جبکہ پاکستانی نژاد امریکی فلمساز محمد علی نقوی نے دستاویزی فلم 'دی ایکوزڈ: ڈیمنڈ یا ڈیوٹیڈ' لکھی اور ہدایت کی۔

مصنف کے بارے میں