چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز اور جسٹس منیب ہم خیال ججز ہیں، ان کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں: عرفان قادر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز اور جسٹس منیب ہم خیال ججز ہیں، ان کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں: عرفان قادر

اسلام آباد : ماہر قانون اور سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر   نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر ہم خیال ججز ہیں ان کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔ 

سپریم کورٹ کی طرف سے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد رد عمل میں عرفان قادر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل غلط، قانون اور آئین کے خلاف ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  ہم خیال ججز کو اکٹھا کرکے ایک بنچ بنایا گیا۔  اس فیصلے  کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ، ریویو میں جانے کی بھی  ضرورت نہیں۔ نوازشریف کی واپسی سے متعلق کوئی معاملہ پیچیدہ نہیں ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں