کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے انوکھا ماسک تیار

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے انوکھا ماسک تیار

ٹوکیو: جاپان میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے انوکھا ماسک تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان میں ریسرچرز نے شتر مرغ کے انیٹی باڈیز کا استعمال کرتے ہوئے ایسا انوکھا ماسک تیارکیا ہے جو کورونا کی موجودگی کی صورت میں الٹرا وائلٹ روشنی میں  چمک کر وائرس کی تشخیص کر دے گا۔
https://twitter.com/Reuters/status/1469341135105495040?s=20
اس حوالے سے ہونے والے ٹیسٹ میں ماسک پر شتر مرغ کی اینٹی باڈیز لگے فلٹر  کا استعمال کیا گیا اور آٹھ گھنٹوں بعد فلٹرز کو ہٹا کر ایک ایسے کیمیکل سے اسپرے کیا گیا جو اگر وائرس موجود ہو تو الٹرا وائلٹ روشنی میں چمکتا ہے۔تاہم وہ افراد جو جن کورونا وائرس سے متاثرہ تھے ، ان کے استعمال کیے گئے ماسک فلٹر الٹرا وائلٹ روشنی میں  ناک اور منہ کے ارد گرد چمکنا شروع ہو گئے۔اس حوالے سے کام کرنے والی ٹیم نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ایسا ماسک تیار کر لیں گے جو مخصوص الٹرا وائلٹ لائٹ کے استعمال کے بغیر بھی کورونا کی موجودگی پر چمک اٹھیں گے۔