عمران خان کے تین اور شاہ محمود قریشی کے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور

عمران خان کے تین اور شاہ محمود قریشی کے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور
سورس: file

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تین اورشاہ محمود قریشی کی دو کیسز  میں ضمانت منظورکرلی۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تین جبکہ شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ جان بوجھ کر احتجاج کرایا گیا یہ ایک غیر معمولی ریلیف ہے، ضمانت مسترد کی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان موقع پر تو موجود نہیں تھے۔ دیگر شریک ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہیں۔ یہ پانچوں ضمانت کی درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔

 عدالت نے ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تیس ملزمان کو تیس ہزار روپے مالیتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مصنف کے بارے میں