غزہ کی صورتحال تباہ کن ، 50 ہزار کے قریب زخمیوں کو فوری امداد کی ضرورت: عالمی ادارہ صحت نے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

  غزہ کی صورتحال تباہ کن ، 50 ہزار کے قریب زخمیوں کو فوری امداد کی ضرورت: عالمی ادارہ صحت نے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

  نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت  نے غزہ  میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ  غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے، رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں عام شہری بری طرح متاثر ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے، 50 ہزار کے قریب زخمیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے ، ہمارے کارکنوں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔غزہ میں صورتحال ہر بڑھتے منٹ کے ساتھ ابتر ہوتی جارہی ہے، دونوں فریق عالمی قوانین کی پابندی کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں 3500 اہداف پر حملےکئے، جنگ کے آغاز 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی افواج نے غزہ میں 22 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا، شہدا کی مجموعی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں