ایف بی آر نے کراچی کے لیے جائیداد کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایف بی آر نے کراچی کے لیے جائیداد کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی میں جائیداد کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن میں نظرثانی کرتے ہوئے تعمیر شدہ پراپرٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق، 29 اکتوبر 2024 کے نوٹیفکیشن میں کی جانے والی ترامیم سے کراچی میں مختلف قسم کی پراپرٹی کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 سے 10 سال پرانے رہائشی گھروں کے تعمیر شدہ حصے کی قیمت میں 5 فیصد کمی کی جائے گی، جبکہ 10 سے 15 سال پرانے گھروں کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی کی جائے گی۔ 15 سے 20 سال پرانے گھروں کے تعمیر شدہ حصے کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، 5 سے 10 سال پرانے رہائشی فلیٹس کی قیمت میں 10 فیصد کمی، 10 سے 15 سال پرانے فلیٹس کی قیمت میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔ 20 سے 30 سال پرانے فلیٹس کی قیمت میں 30 فیصد اور 30 سال سے زائد پرانے فلیٹس کی قیمت میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔

کمرشل پراپرٹی کے حوالے سے بھی اصلاحات کی گئی ہیں، جس کے مطابق 10 سے 15 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی قیمت میں 5 فیصد کمی جبکہ 15 سے 25 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی قیمت میں 8 فیصد کمی کی جائے گی۔ 25 سال سے زائد پرانی کمرشل پراپرٹی کی قیمت میں 10 فیصد کمی کی جائے گی، تاہم کراچی کے ڈیفنس علاقے میں کمرشل پراپرٹی کی قیمت 15 فیصد زیادہ تصور کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں