وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سانحہ مچھ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سانحہ مچھ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
کیپشن: وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سانحہ مچھ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اور سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ بلوچستان کےعلاقے مچھ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی گئی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا ہے۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی موجود تھے۔ 

خیال رہے کہ تین جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے دس کان کُنوں کو قت کر دیا تھا، جو کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی تھے۔

اس سانحے کے بعد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر احتجاج شروع کر دیا تھا اور یہ احتجاج چھ روز تک جاری رہا۔  مظاہرین کا مختلف مطالبات کے ساتھ ساتھ ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ وزیراعظم کے آنے تک وہ اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کریں گے۔

بعد ازاں حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد میتوں کی تدفین کردی گئی اور اگلے روز وزیر اعظم نے کوئٹہ پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی اور ان کو حکومتی تعاون دینے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔