شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورہ پر سپین پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورہ پر سپین پہنچ گئے
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر سپین پہنچ گئےہیں۔وزیر خارجہ سپین میں قیام کے دوران، اپنے ہسپانوی ہم منصب اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے 

دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق وزیر خارجہ میڈرڈ پہنچے تو ان کا سپین میں پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور  اور ہسپانوی وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ سپین کے وزیر خارجہ جوزے مینوئل الباریس بیونو کی دعوت پر سپین کا دورہ کر رہے ہیں۔

،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  توقع ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور اسپین کے مابین، بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔ 

 مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہاکہ سپین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے 2021 میں پاکستان اور اسپین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی۔   سپین، دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے ۔