سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر علی اکبر نقوی کو نوٹس جاری کردیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر علی اکبر نقوی کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد : سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر اکبر نقوی کو آگاہی نوٹس جاری کردیا ہے۔ مظاہر اکبر نقوی چاہیں تو سپریم جوڈیشل کونسل میں کل پیش ہو کر  اپنا موقف دے سکتے ہیں۔ 

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیئرمین چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم شرکت کے بعد جسٹس منصور علی شاہ شریک ہوئے۔ 

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ کونسل نے سابق جج مظاہر نقوی اور انکے وکیل کو اطلاعی نوٹس جاری کردیا ۔جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

چیئرمین سپریم کونسل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا  کوئی شخص استعفا دے کر سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کرجائے اور ہم دیکھتے رہیں اور کارروائی نہ کریں ۔ جج کی برطرفی اب غیر متعلقہ مسئلہ ہے ۔ کونسل کوئی نہ کوئی فائینڈنگ تو دے گی ۔اٹارنی جنرل معاونت کریں کہ کونسل میں یہ مسئلہ کیسے حل ہوگا آگے کیسے بڑھا جائے۔