جنک فوڈسے بچوں میں ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خطرہ بڑھنے لگا

جنک فوڈسے بچوں میں ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خطرہ بڑھنے لگا

لندن :جنک فوڈ سے بچوں میں ہارٹ اٹیک اور  سٹروک کا خطرہ بڑھ گیا۔ چھوٹے بچے جنک فوڈ کے دیوانے ہوتے ہیں  لیکن ماہرین صحت کے مطابق جنک فوڈ چھوٹے بچوں میں بھی ہارٹ اٹیک کے خطرے کا باعث بن سکتا ہے اورا س وجہ سے سڑوک کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں لہذا بچوں کو خوراک دینے کے معاملات میں  والدین خصوصا مائوں کو محتاط ہی رہنا چاہئے۔

اس وجہ سے کم عمر بچوں سے لے کر 17 برس کے ٹین ایجرز کی شریانیں  شدید متاثر ہوتی ہیں اور اس وجہ سے دل کی بیماری حملہ آور ہوسکتی ہے۔ اس قسم کا کھانا کھانے سے   شوگر اور مختلف امراض بھی لگ سکتے ہیں۔ 

اس بارے میں برٹش ہارٹ فائونڈیشن نے انتباہ کی ہے کہ  بچوں کو جتنا بھی ممکن ہوسکے جنک فوڈ سے بچانا چاہئے۔ماہر ڈاکٹر  جینیویو بک لینڈ جن کا تعلق یونیورسٹی آف برسٹول سے ہے  کاکہنا ہےکہ بچو ں کو صحت مند خوراک کا عادی بنانا چاہئے، کیونکہ صحت مند خوراک سے ہی بچے کی زندگی محفوظ ہوتی ہے۔

 اس بارے میں ڈاکٹر بکلینڈ کی ٹیم نے  لگ بھگ 47 سو بچوں پر تحقیق کی اوراس کے بعد نتائج اخذ کیے۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں بچوں کے موٹاپے کاشکار ہونے کی وجہ بھی جنک فوڈ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں