آٹو پالیسی میں رعایت، گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا  

Discount in auto policy, new car prices announced
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی کا اعلان ہوتے ہی پاکستان میں آٹو مینوفیکچرنگ کی صنعت سے وابستہ کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ ان کمپنیوں میں کیِا، سوزوکی اور ٹویوٹا شامل ہیں۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی سے تصور ہوگا۔

انڈس موٹرز کی جانب سے ہائی لکس ریویو، فورچیونر اور یارس نامی گاڑی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کم ہونے کے بعد 25 لاکھ 89 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

یارِس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 24 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگی۔

یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، 26 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، پہلے اس کی قیمت 27 لاکھ 69 ہزار روپے تھی۔

یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 25 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، اس گاڑی کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔

یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 28 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اس گاڑی کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، پہلے اس کی قیمت 29 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔

یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت کم ہ وکر 27 لاکھ 17 ہزار روپے ہو گئی ہے، اس گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی ہوئی ہے، پہلے اس کی قیمت 28 لاکھ 29 ہزار روپے تھی۔

ٹویوٹا کرولا ماڈل 1.6 ایم ٹی اب صارفین کو 31 لاکھ 9 ہزار روپے میں ملے گی۔ پہلے اس کی قیمت 32 لاکھ 19 ہزار روپے تھی، اس گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

کرولا 1.6 اے ٹی 32 ہزار 49 ہزار روپے میں صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔ ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی سے پہلے اس کی قیمت 33 لاکھ 69 ہزار روپے تھی۔

کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی اب 35 لاکھ 79 ہزار روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔ پہلے اس کی قیمت 36 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، اس میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) اور الٹس گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بیج انٹریر) کی قیمتیں ایک لاکھ 10 روپے کم کی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں بالترتیب 38 لاکھ 89 ہزار روپے اور 38 لاکھ 69 ہزار روپے میں خریدی جا سکیں گی۔

ٹویوٹا فورچونر 2.7 جی ساڑھے کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔ پہلے اس کی قیمت 79 لاکھ 99 ہزار روپے تھی تاہم اب یہ گاڑی 76 لاکھ 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

فورچونر 2.7 وی وی ٹی آئی کی قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔ 4 لاکھ روپے کمی سے پہلےاس کی قیمت 92 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔

فورچنر سگما فور کی قیمت میں تین لاکھ اسی ہزار روپے کی کمی آئی ہے، اب صارفین اسے چھیانوے لاکھ انچاس ہزار روپے کی بجائے بانوے لاکھ انہتر ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے تینوں ماڈلز کی قیمت میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی گئی ہے۔ اب ہائی لک ریوو جی ایم ٹی 65 لاکھ انچاس ہزار روپے کی بجائے چونسٹھ لاکھ انتیس ہزار روپے، ہائی لک ریوو جی اے ٹی اڑسٹھ لاکھ ننانوے ہزار روپے کی بجائے ستاسٹھ لاکھ اناسی ہزار روپے اور ہائی لکس ریوو وی اے ٹی چوہتر لاکھ ننانوے ہزار روپے کی بجائے تہتر لاکھ اناسی ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

پاک سوزوکی نے بولان، سوئفٹ، ویگن آر کلٹس اور آلٹو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں پچاسی ہزار روپے کی کمی کے بعد وہ گیارہ لاکھ اٹھانوے ہزار روپے کی بجائے گیارہ لاکھ تیرہ ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

آلٹو وی ایکس آر کی قیمت اٹھانوے ہزار روپے کمی کے بعد چودہ لاکھ تیتیس ہزار کی بجائے تیرہ لاکھ پینتیس ہزار روپے ہو گئی ہے۔

آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل ایک لاکھ بارہ ہزار روپے کمی کے بعد سولہ لاکھ تیتیس ہزار روپے کی بجائے پندرہ لاکھ اکیس ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کم کی گئی ہے، اب یہ سترہ لاکھ اسی ہزار روپے سے کم ہو کر سولہ لاکھ پچپن ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کمی کے بعد انیس لاکھ ستر ہزار کی بجائے اٹھارہ لاکھ تیتیس ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ پچپن ہزار روپے کمی ہو گئی ہے اور اب یہ اکیس لاکھ تیس ہزار روپے کی بجائے انیس لاکھ پچہتر ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار روپے کم ہونے سے سولہ لاکھ چالیس ہزار روپے کے بجائے پندرہ لاکھ تیس ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ بیس ہزار روپے سستی ہو کر اب سترہ لاکھ تیس ہزار روپے کی بجائے سولہ لاکھ دس ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب اٹھارہ لاکھ نوے ہزار روپے کی بجائے سترہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں خریدی جا سکے گی۔

سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس 1.3 کی قیمت اٹھاون ہزار روپے کمی سے بیس لاکھ تیس ہزار روپے سے کم ہو کر انیس لاکھ بہتر ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ سوئفٹ اے ٹی کی قیمت باسٹھ ہزار روپے کم ہوئی اور اب یہ بائیس لاکھ دس ہزار روپے کی بجائے اکیس لاکھ اڑھتالیس ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

سوزوکی بولان وی ایکس پچاسی ہزار روپے سستی کی گئی ہے اور یہ گیارہ لاکھ چونتیس ہزار کی بجائے دس لاکھ انچاس ہزار روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔

کیا موٹرز نے بھی سورینٹو، سپورٹیج اور پیکانٹو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ کیا پیکانٹو 1.0 ایم ٹی کی قیمت 1 لاکھ اٹھارہ ہزار روپے کمی کے بعد اٹھارہ لاکھ ننانوے ہزار روپے کی بجائے سترہ لاکھ اکیاسی ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ پیکانٹو 1.0 اے ایک لاکھ ستائیس روپے سستی ہو کر بیس لاکھ انچاس ہزار کی بجائے انیس لاکھ بائیس ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

سپورٹیج الفا کی قیمت میں 1 لاکھ پانچ ہزار روپے کمی کے بعد ترتالیس لاکھ ننانوے ہزار روپے کی بجائے بیالیس لاکھ چورانوے ہزار روپے میں خریدی جا سکتی ہے جبکہ سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی اڑھتالیس لاکھ ننانوے ہزار روپے کی بجائے سینتالیس لاکھ بیاسی روپے میں فروخت ہو گی، یعنی اسے ایک لاکھ سترہ ہزار روپے سستا کیا گیا ہے۔

سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک لاکھ انتیس ہزار روپے کمی سے ترپن لاکھ ننانوے ہزار روپے کی بجائے باون لاکھ ستر ہزار روپے ہو گئی ہے۔ کیا سورینٹو 2.4 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک لاکھ ترسٹھ ہزار روپے کم ہوئی۔