منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی  کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظور 

منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی  کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظور 
سورس: File

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی  کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظور   کر لی گئی۔  عدالت نےسابق وزیر اعلیٰ  پرویز الٰہی    کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم  دے دیا۔ 

بنکنگ  کورٹ کے جج اسلم گوندل نے رہائی کیلئے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہائی کیلئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

 اس سے پہلے عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے برہمی کا اظہار کیا تھا.  پرویز الہی اپنے خلاف مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور رہائی کیلئے درخواست ضمانت دائر کی۔

یاد رہے ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔



مصنف کے بارے میں