سمندری طوفان   میں شدت ، کراچی  سے فاصلہ کم رہ گیا ،36 گھنٹے اہم ،کمزور تعمیرات کوخطرہ:سندھ بھر میں طوفانی  بارشوں کا امکان

سمندری طوفان   میں شدت ، کراچی  سے فاصلہ کم رہ گیا ،36 گھنٹے اہم ،کمزور تعمیرات کوخطرہ:سندھ بھر میں طوفانی  بارشوں کا امکان

کراچی : سمندری طوفان بپر جوائے میں شدت آگئی ہے، اس سے کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔  سندھ بھرمیں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔36 گھنٹے اہم قرار دیے جارہے ہیں ۔

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بپر جوائے کے زیر اثر  پاکستان کی ساحلی پٹی پر آئندہ منگل سے تین دن تک طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں 13جون کی شام یا رات سے موسلادھاربارش متوقع ہے۔

 طوفان ایک سوچالیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ پاکستان کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھ رہا ہے، بائپر جوائے اس وقت کراچی سے سات سو ستراور  ٹھٹہ سے سات سو پچاس کلومیٹر دورہے ۔  طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو کسی وقت ایک سو اسی کو میٹر فی گھنٹہ کو بھی چھو رہی ہے ،سمندر میں شدید طغیانی ہے ، سسٹم کے مرکز کے اردگرد لہریں چالیس سے پچاس فٹ تک بلند ہو رہی ہیں، طوفان اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، طوفان کی بحیرۂ عرب میں موجودگی تک سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔دوسری جانب ممکنہ خطرات کے باعث کراچی کے ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر کے ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں