پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،روسی تیل پاکستان پہنچ گیا

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،روسی تیل پاکستان پہنچ گیا

کراچی :روس کا پہلا بحری جہاز خام تیل  لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ آج ہی جہازکو کراچی  پورٹ برتھ پر لگادیاجائے گا۔ جہاز پیور پوائنٹ کراچی پہنچ گیا ہے  اس پر 45 ہزار میٹرک ٹن تیل ہے۔ سمندری طوفان  سے پہلے  جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ۔ 

شپنگ ذرائع کے مطابق خال تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچا۔  183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

 ذرائع  کے مطابق  روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا ۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے ٹویٹ کیا کہ  میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے اور روس سے رعایتی خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ اس جہاز سے کل سے روسی تیل نکالنا شروع کیا جائے گا، آج ایک انقلابی دن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خوشحالی، اقتصادی ترقی اور انرجی سکیورٹی کی جانب ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، یہ پاکستان کیلئے روسی تیل کا پہلا کارگو اور نئے پاک روس تعلقات کا آغاز ہے۔


وزیراعظم کا کہناتھاان تمام لوگوں کوسراہتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔

69e276ca0a6fcda8d701219566857e79

مصنف کے بارے میں