سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے ، کراچی پولیس چیف

سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے ، کراچی پولیس چیف
سورس: File photo

کراچی ، پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے 

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہےکہ اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹنگ کی شرح بڑھی ہے جس کے باعث لگتاہے کہ جرائم زیادہ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  پہلے مقدمات درج نہیں ہوتے تھے جس سے لگتا تھا کہ جرائم ہی نہیں ہورہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کو رپورٹ اس لیے کر وارہے ہیں تاکہ  پتہ لگے کہ جرائم کتنے ہورہےہیں تاکہ ان کی بیخ کنی کی جاسکے۔ 
 کراچی میں 14ماہ کے دوران ایک محتاط اندازے کے مطابق شہریوں سے پونے تین ارب روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق  2020 میں موبائل فون چوری یا چھیننے کےکیسز کی شرح 12.86 فیصد تھی، 2021 میں یہ شرح بڑھ کر 25.84 فیصد ہوگئی، 2020 میں گاڑیاں چھینے اورچوری کیے جانے کی شرح 32.43 اور 39.06 تھی، یہ شرح بڑھ کر 2021 میں 100فیصد ہوگئی ہے۔

موٹرسائیکل چھیننے یا چوری کی شرح گزشتہ سال 36.57 اور16.47 تھی، اس سال یہ شرح بڑھ کر 77.49 اور60.13 ہوگئی ہے۔