پاکستان کے عوام بد زبان لوگوں کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں: وزیراعظم

پاکستان کے عوام بد زبان لوگوں کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں: وزیراعظم

چیچہ وطنی: وزیراعظم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آج بھی آپ مجھے سپورٹ کر رہے ہیں اور مخالفین کے خلاف بند باندھ کر کھڑے ہیں جو روز نت نئے الزام لگاتے ہیں انہیں نہیں پتا ان کے منہ سے کیسے الفاظ نکلتے ہیں۔ مخالفین نہیں جانتے کہ پاکستان کا کلچر کیا ہے کیونکہ پاکستان میں خواتین کے احترام کا کلچر ہے ان کے جو منہ میں آتا ہے وہ کہہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا عوام پانچ سال بعد پوچھیں گے کہ نواز شریف تم نے کیا کیا ہم اپنا اور تم اپنا حساب دو گے۔ اللہ نے تمہیں صوبہ دیا وہ دیکھ رہا ہے کہ پنجاب میں میٹرو چل رہی ہے لیکن آپ کے صوبے میں پھٹے پرانے اسکول، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں یہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔ اگر کسی نے نئے پاکستان کا حشر دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا میں جا کر دیکھے۔

یہ بھی پڑھیںڈان لیکس رپورٹ متفقہ تھی، سول ملٹری تعلقات کو تماشا نہیں بنانا چاہیئے

وزیراعظم نواز نے کہا پاکستان کے عوام بد زبان لوگوں کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اگر خوشحالی دیکھنی ہے تو باقی پاکستان میں دیکھیں۔ ہماری حکومت سے پہلے یوریا کی فی بوری 1800 روپے تھی اب 1400 روپے پر اسے لیکر آئے ہیں اور ڈی اے پی آج 2500 روپے کی ہے۔ ن لیگ نے ہمیشہ کسانوں کا خیال رکھا ہے اور ٹیوب ویلوں کی بجلی کا نرخ نیچے آ رہا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ملک بھر میں موٹرویز کا جال بچھا رہے ہیں جس سے کسانوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا اور یہ کسانوں کی خدمت ہے کہ ان کا اناج، غلہ، فروٹ، سبزیاں سیدھی منڈیوں تک پہنچیں گی۔ جو دھرنے دینے آتے ہیں ان کے صوبے میں بھی نواز شریف سڑکیں بنا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیںوزیراعظم نے آرمی چیف کو سجن جندل ملاقات پر اعتماد میں لیا تھا، بی بی سی

خیبرپختونخو میں ہزارہ موٹروے بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بنا رہی ہے تحریک انصاف والے صرف دوسروں کو گالیاں دینے کا کام کر رہے ہیں۔ ساہیوال کے قریب قادر آباد میں بجلی کا کارکانہ لگ رہا ہے جس کا افتتاح اسی ماہ ہو گا اور2018 میں یہ بجلی کی لوڈشیڈنگ چلی جائے گی پھر واپس نہیں آئے گی۔ 

وزیراعظم نے چیچہ وطنی کو موٹروے سے براہ راست ملانے جبکہ حلقہ 162، 163، 225 اور 226 کیلئے سوئی گیس فراہمی اور ٹیوٹا اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کو بھی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے اپنے اعلان میں کہا ہم یہاں یونیورسٹی کا بھی کیمپس قائم کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں