ملکی اورغیرملکی عمرہ زائرین کو مطعاف میں لائنوں کا خیال رکھنا ہوگا، عبدالرحمان السدیس

Haram Mecca: New lines have been set up for Umrah pilgrims in Mutaf
کیپشن: فائل فوٹو

مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج نے کورونا وائرس کے بعد مسجد الحرام  میں ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے نئی حرم پاک کے صحن سمیت دیگر جگہوں پر  لائنیں اور نشاندہی کردی  ہے ۔ پاکستان سمیت ملکی اور غیر ملکی عمرہ زائرین کو ان کا خیال ہر صورت رکھنا ہوگا۔

حرمین شریفین کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے ہدایات پر مطعاف میں لائنیں لگانے کا کام از سر نو ترتیب دیا گیا ہے ۔ 

عبد الرحمان السدیس کا کہناہے کہ  مملکت میں عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ایسا کیا جارہاہے ۔ السدیس کا کہناتھاکہ نئی نشاندہی سماجی فاصلوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی جارہی ہے ۔ 

عرب نیوز کے مطابق وزارت حج  و عمرہ کے تیسرے مرحلے میں اندرون  بیرون مملکت سے روزانہ بیس ہزار سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو عمرے کی سہولت فراہم کررکھی ہے ۔ 

عمرہ زائرین کو عالمی وبا سے بچاؤ کے انتظامات اور ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ طواف ، سعی اور نماز ادا کررہے ہیں ۔ مسجد الحرام میں آںے والے بیس ہزار عمرہ زائرین ، ساٹھ ہزار نمازی اور انیس ہزار پانچ سو افراد مسجد نبوی کی زیارت کر رہے ہیں ۔ 

یاد رہے کہ مسجد الحرام میں نہ صرف یہ کہ طواف کے لیے لائنیں ترتیب دی گئی ہیں ، مطعاف سے صفا و مروہ جانے اور اس سے قبل طواف کی دو رکعت کی ادائیگی اور پھر مروہ سے سعی مکمل کرکے حرم شریف سے نکلنے تک لائنیں لگائی جارہی ہیں ۔

حرمین انتظامیہ کا کہناہے کہ جو ترتیب لائنوں کی بنائی جارہی ہے اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اس کے بعد عمرہ زائرین مطاف سے دوبارہ واپس نہیں جاسکتے ۔  یہ طریقہ کار کم تعدا د میں موجود عمرہ زائرین پرآزمایا گیا تھا۔ جو بے حد کامیاب رہاہے ۔ 

انتظامیہ کے سربراہ کا کہناتھا کہ ہماری مستعد ٹیمیں بھی زائرین کو اس پر عمل کروانے کے لیے موجود ہوں گی لیکن عمرہ زائرین کو خود بھی اس کا پتہ ہونا چاہیے ۔ کیونکہ ان کی جانب سے عمل کرنے پر ہی یہ کام آسان ہوسکتاہے ۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج کی جانب سے حج کے موقع پر سخت ترین ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کورونا وبا  کے دوران بھی بہترین انتظامات کیے تھے ۔ جس کی وجہ سے پورے حج سیزن میں ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا ۔