شیخ رشید نے سیمی فائنل سے قبل ہی فائنلسٹ کا بتا دیا 

Sheikh Rasheed,PMLN,PDM,Pakistan Match,Semi Final

لاہور :شیخ رشید نے سیمی فائنل سے قبل ہی فائنلسٹ کا بتا تے ہوئے کہا کہ میرا فائنل اُسی دن ہو گیا تھا جس دن پاکستان نے ہندوستان کو شکست دی تھی ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےٹیم پاکستان کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹیم آسٹریلیا سے جیت کر فائنل میں جائے لیکن ان تمام کے باوجود میرا فائنل اُسی دن کو ہو چکا تھا جس دن قومی ٹیم نے ہندوستان کوشکست دی تھی ۔

دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹی 20 ورلڈ کپ    کا فائنل  میچ  دیکھنے  کیلئے  دبئی جانے کی اجازت مل گئی ،وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو فائنل میچ اسٹیڈیم میں  دیکھے کی اجازت دیدی ۔

وزیراعظم عمران خان سے  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے ملاقات کی ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے  ٹی 20 ورلڈ کپ    کا فائنل  میچ  اسیڈیم میں  دیکھنے  کیلئے  اجازت مانگی ۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو فائنل میچ دیکھنے کیلئے  شیخ رشید کو  متحدہ عرب امارات جانے کی  کی اجازت دیدی ،پاکستان کے فائنل کے پہنچنے کی صورت میں شیخ رشید بھی دوبئی جائیں گے .

اس سے قبل ،شیخ رشید پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھی متحدہ عرب امارت گئے تھے تاہم تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث  وہ میچ دیکھے بغیر ہی پاکستان واپس آگئے تھے ۔

سیمی فائنل سے قبل جہاں شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیم پاکستان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا وہیں دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستانی ٹیم کی جیت کیلئے اپنی اپنی خواہشات کا اظہار کیا ۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا مجھے امید ہے گزشتہ پانچ میچوں کی طرح آج کے میچ بھی ہماری ٹیم اچھا پرفارم کرے گی،بابر اعظم نے بہترین لیڈرشپ اور کپتانی کی ذمہ داریاں پورے کرتے ٹیم کو آگے لے کر گئے ہیں،شاہین آفریدی نے گزشتہ میچز میں جیسے اچھی بولنگ کی امید ہے آج کے میچ میں بھی ویسی ہی باؤلنگ کرینگے ۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا پاکستان ٹیم  سیمی فائنل اور   فائنل  جیتے گی،جس طرح پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں پرفارمنس دی امید ہے آج بھی بہترین کھیل پیش کیا جائیگا،آج بھی قومی  کھلاڑی ففٹیاں بنائیں گے، آؤٹ کریں گے،انہوں نے کہا پاکستان کے دروازے انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے سب پر کھلے ہیں،پاکستان کرکٹ کے لیے  محفوظ ملک ہیں، آئیں اور یہاں کرکٹ کھیلیں۔