چیچہ وطنی میں 8 سالہ نور فاطمہ سے زیادتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

چیچہ وطنی میں 8 سالہ نور فاطمہ سے زیادتی، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس نے چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا از خود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا از خود نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے نیب مقدمات کو فراڈ مقدمات قرار دے دیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی نور فاطمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا۔ بچی کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جسے زیادتی کے بعد آگ لگانے کا انکشاف ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: قومی ائر لائن کے سابق ایم ڈیز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں بھی پنجاب میں بچی سے زیادتی اور قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا جس میں میں 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں