حکومت کی معاشی محاذ پر بڑی کامیابی، آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے گرین سگنل دے دیا

حکومت کی معاشی محاذ پر بڑی کامیابی، آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے گرین سگنل دے دیا
سورس: File

اسلام آباد :  آئی ایم ایف نے ا پاکستان کو قرض دینے کا گرین سگنل  دے دیا  ہے۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے ساتھ جلد سٹاف معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے ۔

 ڈائریکٹر  آئی ایم ایف  نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تمام شرائط پر عمل کرے گا۔ یہ بھی امید ہے پاکستان پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرے گا۔ آئی ایم ایف پاکستان میں مثبت اصلاحات میں مدد دے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ نے کہاحکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ پاکستان کی اندرونی صورتحال کے سبب دورہ واشنگٹن منسوخ کیا ۔وزیراعظم نے پاکستان سے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت کا کہا ۔  توسیعی فنڈ سہولت کے تحت نویں جائزے کے لیے تمام پیشگی اقدامات مکمل ہو چکے ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں