ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے: احد چیمہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ درست حکومتی پالیسیوں کی توثیق

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے: احد چیمہ

اسلام آباد: وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ درست حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا ہے اور پاکستان کے لیے اقتصادی اصلاحات کو اہم قرار دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق احد چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مستحکم اور پائیدار معیشت کے لیے کام شروع کردیا ہے، مہنگائی کم ہورہی ہے اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اقتصادی امور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو آسان بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، 16 ماہ کی حکومت میں معاشی استحکام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔

احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ مضبوط ہے، اس میں اضافی ترقی کی صلاحیت موجود ہے، حکومت کی اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیولپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کی تھی۔

رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں مالی سال 2023-2024 کے دوران خطے میں مہنگائی سب سے زیادہ اور معاشی شرح نمو سب سے کم رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔

رپورٹ میں پاکستان میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا، اے ڈی بی نے پاکستان میں رواں مالی سال اوسط مہنگائی 25 فیصد رہنے کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

مصنف کے بارے میں