راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائیجیریا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے نائیجیرین وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف اور دیگر عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں دفاعی، سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے امور زیر بحث آئے۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔
نائیجیریا کی عسکری قیادت نے پاکستان کی فوجی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔